قومی دارالحکومت کی ایک خصوصی عدالت کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھپلہ معاملے میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو طلب کرنے کے سلسلے میں جھارکھنڈ اسٹیل پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر آر ایس رنگٹا کی عرضی پر19دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔
سی بی آئی کے خصوصی جج بھرت
پراشر نے وکیل دفاع کے گواہ کے طور پر ڈاکٹر سنگھ کو طلب کرنے سے متعلق مسٹر رنگٹاکی عرضی پر سماعت کے بعد آج فیصلہ محفوظ کرلیا۔
معاملے میں ملزم مسٹر رنگٹا نے ڈاکٹر سنگھ کے علاوہ کوئلہ کے سابق وزیر مملکت دسری نرائن راو کو بھی گواہ کے طور پر طلب کرنے کی درخواست کی ہے